کمشنر مکران ڈویژن قادربخش پرکانی کے زیر صدارت میرانی ہاوسنگ اسکیم تربت سے متعلق اسٹریئرنگ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا
تربت 7 اگست ۔:کمشنر مکران ڈویژن قادربخش پرکانی کے زیر صدارت میرانی ہاوسنگ اسکیم تربت سے متعلق اسٹریئرنگ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف اداروں کے نمائندگان، متعلقہ افسران اور اسکیم سے جڑے ماہرین نے شرکت کی اجلاس میں میرانی ہاو¿سنگ اسکیم کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور مندرجہ ذیل ایجنڈا نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جن میں پیکیج 1 تا 11 کے PC-1 کی نظرثانی شامل تھے اجلاس میں اسکیم کے تحت جاری پیکیجز 1 سے 11 کے پی سی ون (PC-1) کی موجودہ حیثیت کا جائزہ لیا گیا اور ان میں ممکنہ ترامیم، اخراجات اور وقت کے تخمینوں امورِ پر تبادلہ خیال ہوا ۔کمشنر مکران نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے باہمی مشاورت اور شفافیت کو ترجیح دی جائے۔ اجلاس کے اختتام پر کمشنر نے کہا کہ میرانی ہاوسنگ اسکیم تربت کے شہریوں کے لیے ایک اہم رہائشی منصوبہ ہے جس سے مقامی آبادی کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔
Comments are closed.