سندھ میں سیلابی صورتحال پر 24/7 مانیٹرنگ، کنٹرول رومز قائم کرنے کا فیصلہ

کراچی 28 اگست:  چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت صوبے میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ آبپاشی، بلدیات، صحت، لائیو اسٹاک، پبلک ہیلتھ ، پی ڈی ایم اے، ریسکو 1122 اور دیگر محکموں کے افسران شریک ہوئے جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس کو محکمہ آبپاشی کی جانب سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور ابھرتی ہوئی سیلابی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔  چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ پنجاب میں جاری بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث سندھ میں بھی بڑے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، اس لیے صوبے بھر میں تمام تیاریاں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی انتظامیہ سیلاب کی صورتحال کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کر رہی ہے اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو مکمل الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔  چیف سیکریٹری نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی سیلابی تیاریوں پر اجلاس کی صدارت کر چکے ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ عوام کے تحفظ کے لیے حکومت سنجیدہ اور پرعزم ہے۔ چیف سیکریٹری نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی کہ وہ جامع ہنگامی منصوبے (Contingency Plans) مرتب کریں، جن میں عوام اور مال مویشیوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جائے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ تمام سرکاری و نجی مشینری اور دستیاب وسائل کی تفصیلات مرتب کی جائیں تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری طور پر استعمال میں لائی جا سکیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیف سیکریٹری آفس، کمشنر آفسز اور ڈپٹی کمشنر آفسز میں کنٹرول رومز قائم کیے جائیں گے تاکہ سیلابی صورتحال کی مسلسل نگرانی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جا سکے۔ مزیدبرآں، لازمی خدمات فراہم کرنے والے تمام محکموں بشمول آبپاشی، بلدیات، صحت، پولیس، پبلک ہیلتھ، لائیو اسٹاک اور فیلڈ افسران کے دفاتر کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔  چیف سیکریٹری نے محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ ملیریا اور دیگر آبی بیماریوں سے بچاؤ کی

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.