قلات، 27 ستمبر 2025: لیویز فورس قلات نے اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں، جس کے نتیجے میں قلات بینچہ ایریا سے ایک اہم اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر (ریٹائرڈ) کیپٹن جمیل احمد بلوچ کے خصوصی احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد لاسی کی زیر نگرانی SHO قلات جان محمد لانگو اور ایڈیشنل SHO عبدالکریم مینگل نے دیگر لیویز اہلکاروں کے ہمراہ مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران محمد عثمان ولد رحیم خان، سکنہ بیکار تحصیل قلات کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم مقدمہ نمبر 20/2025، دفعہ 392 ت پ میں مطلوب تھا۔
ڈپٹی کمشنر جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی اور امن و امان قائم رکھنے کے لیے لیویز فورس قلات اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔
ترجمان، لیویز فورس قلات
کلیدی الفاظ: لیویز فورس قلات، قلات میں اشتہاری ملزم گرفتار، قلات کے مفرور ملزمان، بلوچستان قانون نافذ کرنے والے ادارے، قلات پولیس کارروائیاں۔