(استمان نیوز)۔۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارتی میڈیا کا منہ بند کر دیا۔سلمان علی آغا کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم نے انڈین ٹیم کو ٹرافی نہ دینے کے سوال پر کرارا جوب دیکر بھارتی صحافی خاموش کرادیا۔بھارتی صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ نے پہلے کبھی ایسا دیکھا ہے کہ چیمپئن ٹیم کو ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود ٹرافی نہ دی گئی ہو؟ اور کوئی ٹیم انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں اپنی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ کرے اور پروٹوکول فالو نہ کرے؟پاکستانی کپتان کہا کہ جو کچھ میدان میں ہوا اس کی شروعات ہم نے نہیں کی تھی، آپ کو یہ دیکھنا ہوگا کہ ابتدا کہاں سے ہوئی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ فی الحال ہم بھارت کے خلاف اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہے، لیکن اگر مجموعی کارکردگی دیکھیں تو ہم اب بھی بھارت سے آگے ہیں۔ کرکٹ کا کھیل ادوار کے ساتھ بدلتا ہے، 90کی دہائی میں ہم انہیں ہراتے تھے، ابھی ان کا وقت چل رہا ہے، جلد ایسا وقت آئے گا جب ہم انہیں ویسے ہی ہرانا شروع کر دیں گے جیسے وہ آج ہمیں ہرا رہے ہیں۔
سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ بطور کرکٹ فین میں ٹورنامنٹ کے دوران ہونے والے بعض واقعات کی حمایت نہیں کرتا۔ ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم اپنے بچوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔ لوگ ہمیں رول ماڈل سمجھتے ہیں، اگر ہم خود ایسا رویہ اختیار کریں گے تو وہ کیا سیکھیں گے؟ اصل سوال ان سے ہونا چاہیے جنہوں نے یہ سب شروع کیا۔
انڈیا کے جرنلسٹ نے کہا کہ ہینڈ شیک کرنا رولز میں نہیں لکھا۔ سلمان علی نے کہا کہ ٹرافی تو اے سی سی کا صدر ہی دیتا ہے، اگر آپ اس سے ٹرافی لینے سے انکار کریں گے تو پھر ٹرافی کیسے ملے گی؟۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پری میچ پریس کانفرنس کا نہ ہونا بھی انہی حالات کا تسلسل تھا، جو کچھ میدان میں ہوا، اسی کے بعد یہ سب ہوا۔ یہ بحث چھوڑ دیں کہ کس نے کیا، اصل بات یہ ہے کہ کھیل کے ساتھ غلط ہو رہا ہے، اور میں سمجھتا ہوں کہ کھیل کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے۔