انڈین کرکٹ بورڈ کی ہٹ دھرمی، ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی سے اٹھا دیا

(۔۔۔۔ انڈین کرکٹ بورڈنے ایشیا کپ کے فائنل میں ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔دیوا جیت سائیکیا سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ آئی سی سی کا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں ہو رہا ہے،ہم ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرپرسن کے خلاف شدید احتجاج کریں گے۔

دیوا جیت سائیکیا کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ پہلے دن سے حکومتی پالیسی پر عملدر آمد کر رہا ہے، یہ ایشیا کپ ملٹی نیشنل ٹورنامنٹ ہے، ہم باہمی سیریز نہیں کھیلتے۔ہم نے اے سی سی چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ کیا،کیونکہ وہ پاکستان حکومت کے مرکزی لیڈر ہیں۔

بھارتی کپتان سوریا کمار نے کہا کہ ٹرافی سے متعلق ہمیں کسی نے نہیں بولا بلکہ یہ فیصلہ ہم نے گرانڈ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز کا بورڈ آیا واپس چلا گیا وہ بھی دیکھا۔ بھارتی کپتان سوریاکماریادیو نے پریس کانفرنس میں کہاکہ میں نے اپنے کیریئر میں کبھی نہیں دیکھا کہ ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو نہ دی گئی ہو۔

انہوں نے شرمندہ ہونے کے بجائے شکوہ کیا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایشیاکپ میں اچھی کرکٹ کھیلی لیکن ٹرافی نہیں دی گئی، ہم نے ایشیاکپ کی ٹرافی کو محسوس کرلیا ہے۔ بھارتی کپتان سے کھیل میں سیاست کو لانے، پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے اور پورے ٹورنامنٹ میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ور زی سے متعلق پاکستانی صحافی نے سوال کیا تو بھارتی کپتان جواب دینے کے بجائے سوال ہی گول کرگئے۔بھارتی میڈیا مینجر نے پریس کانفرنس کے دوران ایک پاکستانی صحافی کا سوال لینے سے ہی منع کردیا۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.