۔۔۔ گاڑی مالکان کے لئے بڑی خبر آ گئی، رجسٹریشن منسوخ ہونے کا خدشہ، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اسلام آباد میں رجسٹرڈ ان تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن 10اکتوبر تک منسوخ کرنے کا اعلان کردیا جن کے ٹیکس ادا نہیں کئے گئے۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق 30جون 2025تک جن مالکان کے ٹیکس بقایا تھے، انہیں ریڈ نوٹس جاری کئے گئے ہیں، ان کی رجسٹریشن پہلے ہی معطل کی جا چکی ہے اس لئے اگر مقررہ تاریخ تک واجبات ادا نہ کئے گئے تو ان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن مستقل طور پر منسوخ کر دی جائے گی۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق رجسٹریشن کی بحالی صرف واجبات اور بھاری جرمانے کی ادائیگی کے بعد ہی ممکن ہوگی، ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے خصوصی کا ؤ نٹر قائم کیے گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس نے بھی 8اکتوبر سے ڈرائیونگ لائسنس قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بغیر لائسنس ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج ہوں گے اور گاڑیاں قبضے میں لے لی جائیں گی، یہ حکم نامہ سرکاری اور نجی دونوں ڈرائیوروں پر یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ کریک ڈاون پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے، بغیر لائسنس ڈرائیور اور ان کی گاڑیاں دونوں پولیس کی تحویل میں لی جائیں گی۔