۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 200افراد کو گرفتار کرلیا، قافلے کے گرفتار ارکان نے اسرائیلی فوج کی جانب سے فراہم کردہ کھانا قبول کرنے سے انکار کر دیا۔اسرائیلی فوج نے غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کرکے سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ،،اسرائیلی کارروائیوں کیخلاف دنیا بھر میں سخت ردعمل سامنے آیاہے،مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہر ے کئے گئے ہیں۔
کولمبیا کے صدر نے اسرائیلی سفارتی عملے کو ملک بدر کرنے کے ساتھ ساتھ ‘آزاد تجارتی معاہدہ ختم’کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔غیرملکی میڈیارپورٹس یک مطابق ترجمان گلوبل صمود فلوٹیلا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج نے فلوٹیلا میں شامل 37ممالک کے 200سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن میں سپین کے 30شرکا، اٹلی کے 22، ترکی کے 21اور ملائیشیا کے 12شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں کے باوجود گروپ کا مشن جاری ہے، اور جہاز اب بھی بحیرہ روم کے راستے غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لئے رواں دواں ہیں، ہمارے پاس تقریبا 30جہاز ہیں جو اب بھی قابض افواج کے فوجی جہازوں سے بچتے ہوئے غزہ کے ساحل تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔قبل ازیں قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گلوبل صمود فلوٹیلا کے ایک جہاز الما سے براہِ راست مناظر میں دکھایا گیا ہے کہ فلوٹیلا کے اراکین مداخلت کے انتظار میں بیٹھے ہیں، الما پر انسانی حقوق کے کارکن لائف جیکٹس پہنے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی حملے اور کارکنوں کو حراست میں لینے کے بعد گلوبل صمود فلوٹیلا نے فلسطین کے حامیوں کو احتجاج کی کال دیدی۔گلوبل صمود فلوٹیلا نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ان کے قافلے پر اسرائیل کے حملے شروع ہوچکے ہیں
اور اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کو رد عمل دیا جائے۔گلوبل صمود فلوٹیلا نے مطالبہ کیا کہ سفارتخانوں، پارلیمان کے سامنے مظاہرے کئے جائیں تاکہ فلسطین کے حق میں عالمی دبا بڑھایا جا سکے۔فلوٹیلا کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ان کمپنیوں کے سامنے بھی مظاہرے کیے جائیں جو فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کیساتھ ملوث ہیں۔ اسرائیل کی طرف سے ان کارروائیوں کے بعد شدید بین الاقوامی ردِ عمل سامنے آیا۔ اسرائیلی محاصرے کو توڑنے کی کوشش میں روانہ ہونے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے کے گرفتار ارکان نے اسرائیلی فوج کی جانب سے فراہم کردہ کھانا قبول کرنے سے انکار کر دیا، دوسری جانب دنیا کے مختلف ممالک میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں، جہاں لوگ نہ صرف فلوٹیلا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کر رہے ہیں بلکہ اسرائیلی رویے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں۔غزہ کے لیے دوائیں اور کھانے کا سامان لے کر رواں دواں قافلے کی 13کشتوں کو اسرائیلی بحریہ نے بدھ و جمعرات کی کی شب گھیر کر ناصف ان میں سے چار کو قبضے میں لے لیا بلکہ ان کے کمیونیکیشن سسٹم کو جام کیا اور کیمروں کی لائیو فیڈ بند کر دی۔انہی کشتیوں میں وہ کشتی بھی شامل تھی جس پر معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ موجود تھیں۔ کچھ مسافروں نے اپنے پاسپورٹ دکھاتے ہوئے ویڈیوز