پاکستان غزہ کے عوام کیساتھ کھڑی ہے،پاکستان تحریک انصاف

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی وتحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، سلمان اکرام راجہ، اسد قیصر و دیگر کا کہنا تھا کہ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان غزہ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، ہم کشمیری عوام کے ساتھ بھی کھڑے ہیں، ان سے مذاکرات کیے جائیں۔ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس

غزہ میں امدادی سامان لے جانے والے بیڑے کو اسرائیل نے قبضے میں لے لیا ہے۔سلمان اکرام راجہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت جبر سے نہیں چل سکتی، نوجوان نسل بیرونِ ممالک جا رہی ہے، یہاں دن بدن مہنگائی بڑھ رہی ہے، ملک میں گندم کا بحران سر اٹھا رہا ہے۔اس موقع پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اسرائیل کے ساتھ ملا ہوا ہے، غزہ میں ہزاروں لوگوں کو شہید کیا گیا، فلسطین میں بچوں اور عورتوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ امریکی صدر کے 20نکاتی امن منصوبے میں امن کی کوئی بات نہیں ٹرمپ کے 20نکاتی ایجنڈے کی وزیرِ اعظم پاکستان نے تعریف کی، وزیرِ اعظم نے ایجنڈا پڑھے بغیر ہی اس کی تعریفیں کرنا شروع کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ خارجہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ وہ امن منصوبہ نہیں جو ہم نے دیکھا تھا، پاکستان کو اس ایجنڈے میں شامل نہیں ہونا چاہیے، کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے 38مطالبات عوامی ہیں۔مصطفی نواز کھوکھرنے کہاکہ کشمیریوں کا سب سے بڑا مطالبہ ہے کہ مہاجرین کی 12نشستیں ختم کی جائیں، کشمیر کی صورتحال پر وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہو جانا چاہیے، کشمیر میں حقیقی قیادت کے لیے نئے انتخابات کی طرف جانا ہو گا

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.