ریلوے ٹریک دھماکہ جعفر ایکسپریس کی 4بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔ شکار پور کے گاؤں سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر زور دار دھماکہ ہوا ہے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، دھماکے میں 4 مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک سے گزر رہی تھی کہ زور دار دھماکا ہوا، حادثے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.