تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تعداد 7 ہمارا کوئی طیارہ نہیں گرا،جنرل احمدشریف

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہاہے کہ معرکہ حق میں بھارت ہمارا کوئی طیارہ نہیں گرا سکا۔غیر ملکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے میرے مطابق پاکستان نے کبھی بھی اعداد و شمار اور حقائق سے کھیلنے یا چھپانے کی کوشش نہیں کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہماری دفاعی حکمت عملی ہمیشہ موثر، قابل اعتماد اور کم لاگت ٹیکنالوجی حاصل کرنے پر رہی ہے۔میرے مطابق ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے تیار رہتے ہیں چاہے مقامی ہو یا مشرقی یا مغربی،بلاشبہ حالیہ چینی دفاعی پلیٹ فارم نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی، تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تعداد 7ہے، یہ وہی عدد ہے جس کا ذکر امریکی صدر نے گزشتہ ہفتے اپنی تقریر میں کیا تھا۔ترجمان پاک فوج نے کہاکہ پاکستان نہ تو کسی فوجی دوڑ میں ہے اور نہ ہی کسی کی برابری کی کوشش میں، ہمارا دفاعی بجٹ بھارت کے مقابلے میں نہایت کم ہے، ہمارے پاس لامحدود وسائل نہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان چین اور مغربی ممالک دونوں سے دفاعی ساز و سامان خریدتا ہے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.