۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں 5 وکٹوں کے نقصان پر313 رنز بنالئے، امام الحق 93 اورشان مسعود 76 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 62 اور سلمان آغا 52 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچ کی سیریز کا پہلا میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پہلے سیشن میں قومی ٹیم کی پہلی وکٹ پہلے اوور کی تیسری ہی گیند پر گرگئی جب اوپنر عبداللہ شفیق 2 رنز بنا کر گیسو ربادا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر میدان بدر ہوئے۔ اس کے بعدبیٹنگ کے لیے آنے والے کپتان شان مسعود نے امام الحق کے ساتھ مل کر ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 161 رنز کا اضافہ کیا، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ 163 کے سکور پر کپتان شان مسعود 76 رنز بناکر پرینیلن سبراین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ 199 کے مجموعی سکور پرسنچری سے 7رنز دوری پر امام الحق 93 رنز بنا کرسینوران متھوسمی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔199 کے سکور پر ہی سعود شکیل بغیر کھاتہ کھولے کرسینوران متھوسمی کی گیند پر امام الحق کی پیروی کرتے ہوئے پویلین واپس لوٹ گئے۔ پانچویں وکٹ بھی 199 پر گری جب بابر اعظم 23 رنز بناکر سائمن ہارمرکی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان62 اور سلمان آغا52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سیسینوران متھوسمی نے 2، پرینیلن سبراین، گیسو ربادا اور سائمن ہارمر نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا