۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔بھارتی عدالت نے بھارتی اداکارہ شیلپا شیٹی سے 60 کروڑ روپے کی مبینہ مالی دھوکہ دہی کے کیس میں حیران کن سوال کیا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا ہے کہ اگر وہ بیرون ملک سفر کی اجازت چاہتی ہیں تو وہ اپنے شوہر اور بزنس مین راج کندرا کے خلاف وعدہ معاف گواہ کیوں نہیں بن جاتیں؟یہ ریمارکس چیف جسٹس شری چندرشیکھر اور جسٹس گوتم اے. انکھد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اس وقت دیے جب شیلپا شیٹی نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ ان کے خلاف جاری لک آٹ سرکلر(ایل او سی)کو عارضی طور پر معطل کیا جائے تاکہ وہ لاس اینجلس میں ایک پیشہ ورانہ تقریب میں شرکت کر سکیں۔شیلپا کے وکیل نرنجن مندرگی اور کرل مہتا نے عدالت کو بتایا کہ اداکارہ کو یوٹیوب کے مشہور اسٹار مسٹر بیسٹ نے ایک ایونٹ میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے اور وہ 22 سے 27 اکتوبر تک اپنے بیٹے کے ہمراہ سفر کرنا چاہتی ہیں۔
وکلا کا کہنا تھا کہ شیلپا کی بیٹی اور والدہ بھارت میں ہی قیام کریں گی اور اداکارہ کا کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں۔عدالت نے شیلپا کے سفر پر سوال اٹھایا اور کہا کہ اگر یہ دورہ پیشہ ورانہ نوعیت کا ہے تو اس کے لیے کوئی باضابطہ معاہدہ کیوں پیش نہیں کیا گیا؟ وکیل مندرگی نے وضاحت کی کہ عدالت کی اجازت کے بغیر معاہدہ ممکن نہیں تھا۔عدالت نے استفسار کیا کہ آیا راج کندرا عدالت میں حلف نامہ جمع کروانے کو تیار ہیں کہ شیلپا شیٹی کا ان کی کمپنی سے کوئی تعلق نہیں رہا؟اسی دوران چیف جسٹس نے شیلپا سے براہِ راست سوال کیا، آپ راج کندرا کے خلاف وعدہ معاف گواہ کیوں نہیں بن جاتیں؟اس پر شیلپا کے وکیل نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، کل اخبارات یہی سرخی بنائیں گے جیسے پہلے کیا تھا۔جس پر عدالت نے مختصر تبصرہ کیا، تو پھر ایسا ہی سہی۔عدالت نے معاملے پر فیصلہ محفوظ رکھتے ہوئے شیلپا شیٹی کو(آج) جمعرات 16 اکتوبر تک اپنا جواب داخل کرنے کی مہلت دی ہے۔یہ مقدمہ معروف سرمایہ کار دیپک کوٹھاری کی شکایت پر درج کیا گیا ہے، جنہوں نے الزام لگایا کہ راج کندرا، شیلپا شیٹی اور ایک تیسرے شخص نے انہیں 2015 سے 2023 کے درمیان کاروباری توسیع کے نام پر 60 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔
میرے علاوہ کوئی بھارتی اداکارہ گاؤں سے نہیں آئی،کنگنارناوت
۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔بھارتی اداکارہ کی متنازع بیانات دینے کے حوالے سے معروف اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ انکا فلمی کیریئر بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے زیادہ مشکل تھا، اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے علاوہ کوئی اور گاؤوں سے نہیں آیا تھا، لہذا اسی لیے میری کامیابی زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہر ایک کو یہ حق ہے کہ وہ اپنے کیریئر اور زندگی کے سفر پر فخر کرے اور یہ حق کنگنا رناوت کو بھی اسی طرح حاصل ہے کیونکہ میں بھی مختلف نہیں ہوں۔ہماچل پردیش کے گاوں بھملہ سے تعلق رکھنے والی 39 سالہ کنگنا نے حال ہی میں دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹار بننے کا سفر اور اب سیاست میں آنے کا میرا کیریئر بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے زیادہ مشکل تھا۔ کنگنا نے اپنے مشکل سفر کی وجہ دیہی اور شہری پس منظر کے فرق کو قرار دیا، انکا کہنا تھا کہ کانوینٹ تعلیم یافتہ ہونا بھی کامیابی میں ایک اہم عنصر ہوتا ہے