۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، گورنر فیصل کریم کنڈی نے ان سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، آئی جی پولیس، چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
پنڈال میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، جو مسلسل نعرے بازی کررہے تھے۔خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حلف لیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جیل میں ملاقات
۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ نومنتخب وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کے لیے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا حق ہے کہ اْن سے اْن کے رفقا کی ہر جمعرات کو ملاقات ہو، اس حوالے سے عدالتی احکامات بھی موجود ہیں۔
اکتوبر 2024 سے عمران خان سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، ہم اس حوالے سے دوبارہ عدالت سے رجوع کریں گے تاکہ یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہو سکے۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے لیے خصوصی طور پر ہم عدالت میں درخواست دیں گے تاکہ کہ اْن کی بطور وزیر اعلیٰ عمران خان سے ملاقات کروائی جا سکے۔سیکریٹری جنرل تحریک انصاف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر اسلام آباد ہائیکورٹ میں شنوائی نہ ہوئی تو ہم اس معاملے کو سپریم کورٹ تک لے کر جائیں گے، عمران خان ہمارے پارٹی لیڈر ہیں اور ان سے ملاقات کرنا ہر کسی کا حق ہے،کسی صورت میں بھی ہمیں اْن سے ملنے سے روکا نہیں جاسکتا ہے