عوام کیساتھ غیر انسانی رویہ برداشت نہیں،سرفرازبگٹی نے اوتھل واقعہ کا نوٹس لے لیا

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے اوتھل واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر قلات کو انکوائری کر کے حقائق پر مبنی رپورٹ فوری پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کے مطابق عوام کے ساتھ غیر انسانی رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اُن کے مطابق عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت بلوچستان کی اولین ذمہ داری ہے وفاقی اداروں سے رابطے میں ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.