۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلی خیبرپختونخواکیلئے ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کابینہ بنائیں تاہم حجم چھوٹا رکھیں۔ منگل کو عمران خان سے ملاقات کے بعد داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی خان نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کے معاملے میں پارٹی لیڈرز کو کہا گیا کہ سب ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ جا کر ملاقات کرنے کی پٹیشنز فائل کریں، یہ ہدایت سلمان اکرم راجہ کو پہنچا دی جائیں گی۔
ملاقات میں بانی کو خیبرپختونخوا کے جلسے کے بارے میں آگاہ کیا، جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا، بانی کو کہا کہ سب کی ڈیمانڈ لانگ مارچ کی تھی جس پر وہ ہنس دیئے۔عظمی خان نے کہا کہ بانی نے وزیراعلی سہیل آفریدی کو پیغام دیا ہے کہ آپ اپنی مرضی سے چھوٹی ٹیم چنیں تاہم حجم چھوٹا رکھیں، انہوں نے کسی کا نام تجویز نہیں کیا، اس کا اختیار وزیراعلی کے پاس ہے۔عظمی خان نے بتایا کہ عمران خان نے علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیاہے۔
بانی کے مطابق احمد چٹھہ اور بلال اعجاز کو کس نے عہدوں سے اتارا، وہ میرے پرانے ساتھی ہیں، بانی نے کہا کہ توہین عدالت فوری طور پر فائل کی جائیں اور تاریخ لیے بغیر ہائیکورٹ سے نہ اٹھیں۔بعدازاں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیئے بغیر روانہ ہوگئیں