روہت شرما ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبرپرپہنچے گئے

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔بھارتی ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما اپنے کیریئر کے آخری دور میں ون ڈے انٹرنیشنل میں دنیا کے نمبر ون بلے باز بن گئے ہیں۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق روہت شرما آسٹریلیا میں کھیلی گئی ون ڈے سیریز کی دوسری اور تیسری میچوں میں بالترتیب 73 اور 121 ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کے بعد اس فارمیٹ میں دنیا کے نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں، آخری میچ جیتنے کے باوجود بھارت کو سیریز میں 1-2 سے ناکامی ہوئی تھی۔

روہت شرما ان دو اننگز کی بدولت پہلی مرتبہ اپنے کیریئر میں تیسرے نمبر سے بڑھ کر پہلے نمبر پر پہنچے، حالانکہ وہ گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے ٹاپ 10 میں شامل رہے ہیں۔خاص طور پر ان کی سنچری نے ان کے پوائنٹس میں زبردست اضافہ کیا اور انہیں افغانستان کے ابراہیم زدران اور بھارتی کپتان شبمن گل سے آگے پہنچا دیا۔

روہت شرما واحد بھارتی کھلاڑی نہیں جن کی درجہ بندی میں بہتری آئی، بلکہ اکشر پٹیل کو بھی آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچوں میں آل راؤنڈ کارکردگی پر انعام ملا، وہ باؤلرز کی درجہ بندی میں 6 درجے اوپر 31ویں نمبر پر پہنچ گئے اور آل راؤنڈرز کی فہرست میں 4 درجے اوپر آٹھویں نمبر پر آگئے۔ٹاپ 10 میں ہونے والی دیگر تبدیلیوں میں نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر انگلینڈ کے خلاف ابتدائی 2 ون ڈے میچوں کے بعد 3 درجے ترقی پا کر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل وْڈ باؤلرز رینکنگ میں 2 درجے اوپر آٹھویں نمبر پر آگئے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.