۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔سعودی عرب کے شہر جدہ سے بھارتی شہر حیدرآباد جانے والی انڈیگو کی پرواز کو اس وقت ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا جب اس میں بم کی ایک جھوٹی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع میں مبینہ طور پر 1984 کے مدراس ایئرپورٹ طرز کے حملے کی دھمکی دی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیگو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈیگو فلائٹ 6E 68 جو یکم نومبر 2025 کو جدہ سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئی تھی، کو ایک سیکورٹی خطرے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد طیارے کو ممبئی کی طرف موڑ دیا گیا ہے