نوعمرقیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کافیصل حکومت بلوچستان

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔ بلوچستان حکومت نے نو عمر قیدیوں کے لئے کوئٹہ میں علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق نو عمر قیدیوں کی بحالی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے علیحدہ جیل تعمیر کی جائے گی، اس منصوبے پر 75 کروڑ روپے لاگت آئے گی، کام کا آغاز جلد کیا جائے گا، ماڈل جیل میں سکول اور پیشہ ورانہ تربیت کا مرکز بھی ہوگا۔

حکام نے بتایا کہ سینٹرل جیل کے قریب نئی عمارت تعمیر کی جائے گی جو جدید سہولیات سے آراستہ ہوگی، ابتدائی طور پر سریاب روڈ پر عارضی جیل قائم کی جائے گی تاکہ نو عمر افراد کو وہاں منتقل کیا جا سکے۔محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق نو عمر قیدیوں کو بالغ مجرموں سے الگ رکھنے کیلئے یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.