پرامن جلسہ 7نومبرہاکی گراؤنڈ میں ہوگا،پی ٹی آئی صوبائی صدرداؤدشاہ کاکڑ

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔پاکستان تحریک انصاف اور تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کہا ہے کہ7نومبر کو ہاکی گراونڈ کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے زیراہتمام جلسہ عام منعقد ہوگا پرامن جلسے کا انعقاد سیاسی جماعتوں کا آئینی،قانونی اور جمہوری حق ہے جس میں رکاوٹ ڈالنے کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں دیں گے،بلوچستان کے غیور عوام 7 نومبر ہاکی گراؤنڈ جلسے میں شرکت کرکے رول آف لاء، معاشی عدم استحکام اور دہشتگردی کے خاتمے میں صف اول کا کردار ادا کریں، تحریک تحفظ آئین پاکستان کی منزل ملک میں جمہوریت کی بحالی، آمریت، نام نہاد فارم 47 حکومت کا خاتمہ ہوگا۔

یہ بات پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ، پشتون ملی عوامی پارٹی کے رحیم زیارتوال، بلوچستان نیشنل پارٹی کے آغا حسن بلوچ، مجلس وحدت المسلمین کے علامہ ولایت حسین جعفری،پی ٹی آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری جہانگیر رند،سردارزین العابدین خلجی، نور خان خلجی اوردیگر نے پیرکو پشتونخواملی عوامی پارٹی کے دفتر میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔پی ٹی آئی کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان نے 7نومبر کو کوئٹہ کے ہاکی گراؤنڈ میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا جس سے پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین نے خطاب کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پرامن جلسے کے انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی گئی جس سے ضلعی انتظامیہ نے صوبائی حکومت کی ایماء پر امن و امان کی خراب صورتحال کو بہانہ بناکر جلسے کی اجازت دینے سے انکا ر کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف انشاء اللہ 7نومبر کو ہاکی گراونڈمیں جلسہ عام منعقد کرے گی پاکستان تحریک انصاف کے کارکن جلسے کی کامیابی کیلئے بھر پورتیاریاں کریں۔

پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ پرامن ہے اگرا نتظامیہ نے جان بوجھ کر جلسے کو خراب کرنے کی کوشش کی تو حالات کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام پر مسلط فارم 47حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے قومی شاہراہوں پرسفر کرنا مشکل ہوگیا ہے حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی ہے صوبائی وزراء اورارکان اسمبلی عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے لوٹ مار اور کرپشن میں ملوث ہیں انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے عبدالرحیم زیارت، بلوچستان نیشنل پارٹی کے آغا حسن بلوچ،مجلس وحدت المسلمین کے علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ انتظامیہ کا پاکستان تحریک انصاف کے پرامن جلسے کے انعقاد کیلئے اجازت نہ دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔

حکومت جان بوجھ کر سیاسی جماعتوں کو دیوار سے لگانے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے 7نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل جماعتیں ملک میں جمہوری کی بحالی، آمریت،نام نہاد فارم حکومت کے خاتمے تک اپنی جدوجدجاری رکھے گی تحریک تحفظ آئین پاکستان کو گرفتاریوں اور جیلوں سے ڈرایا اوردھمکایا نہیں جاسکتا

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.