وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ سے صحافیوں کی وفد کی ملاقات مسائل پر تبادلہ خیال

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے پی ایف یو جے، آر آئی یو جے اور پریس کلب کے وفد نے ملاقات کی جس میں جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کے قیام سمیت صحافیوں کی غیر قانونی برطوفیوں سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، سیکریٹری نیشنل پریس کلب نیئر علی، آر آئی یو جے کے سیکریٹری آصف بشیر چودھری، صحافی رہنماء مظہر عباس اور شہزادہ ذوالفقار شامل تھے۔ملاقات میں جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کے قیام سمیت صحافیوں کی غیر قانونی برطوفیوں سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کے قیام کا عمل آخری مراحل میں ہے، صحافیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعات نے میڈیا ہاؤسز سے صحافیوں کی برطرفی پر تشویش کا اظہار کیا۔ عطاء تارڑ نے کہاکہ میڈیا مالکان کے ساتھ اس ایجنڈے کو باقاعدہ طور پر اٹھایا جائے گا، حکومت نے میڈیا ہاؤسز کو تاریخی واجبات ادا کئے ہیں اس کے باوجود ملازمین کی برطرفیاں قابل تشویش ہیں۔ عطاء تارڑ نے کہاہک صحافیوں کے لئے ہیلتھ انشورنس کے نظام کو مزید موثر اور وسیع کیا جائے گا، حکومت آزادی صحافت اور صحافیوں کے معاشی تحفظ کے لئے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔ عطاء تارڑ نے کہاکہ نیشنل پریس کلب پر حملے کے حوالے سے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کروائیں گے،صحافی برادری کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وفد نے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر وفاقی وزیر اطلاعات کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات اشفاق خلیل، اور پرنسپل انفارمیشن افیسر مبشر حسن بھی موجود تھے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.