سینیٹ و قومی اسمبلی سے مشترکہ کمیٹی آرٹیکل 243 ترامیم منظور

منظور
۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے آئین کے آرٹیکل 243 پر تفصیلی مشاورت کے بعد ترامیم کی منظوری دے دی۔سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں برائیقانون و انصاف کے مشترکہ اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے تین مزید ترامیم پیش کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ ستائیسویں آئینی ترمیم کے پارلیمنٹ میں پیش کردہ ڈرافٹ پرمشاورت کاعمل مکمل کرلیا گیا،اضافی ترامیم پر (آج)پیر تک حتمی فیصلہ لیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق ایاین پی، بی این پی اور ایم کیو ایم نے اپنی ترامیم بھی پیش کردیں۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنیکی اے این پی کی تجویز پر حکومت نے مزید وقت مانگ لیا۔ بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھانیکی ترمیم پربھی حکومت نے مزید وقت مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں ترامیم پر (آج)پیرتک مزید غورکے بعد حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل 243 پر تفصیلی مشاورت کے بعد منظوری دیدی گئی۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے آئینی عدالتوں کے قیام کی شق کی منظوری بھی دے دی۔ذرائع کے مطابق زیرالتوا مقدمات کے فیصلے کی مدت 6 ماہ سے بڑھا کرایک سال کرنے کی ترمیم منظور کرلی گئی۔ ایک سال تک مقدمے کی پیروی نہ ہونے پر اسے نمٹا ہوا تصورکیا جائے گا

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.