۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔ بلوچستان میں دفعہ 144کیتحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی۔محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل، سیاہ شیشے اور دھماکا خیز مواد کی نقل و حمل پر پابندی ہوگی۔عوامی مقامات پر نقاب یا چہرہ ڈھانپنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
بلوچستان میں دفعہ 144کے تحت اسلحہ کی نمائش پرپہلیسے پابندی ہے۔ 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع اور دھرنوں پربھی پہلے سے پابندی ہے۔ پابندی امن وامان کی صورتحال کے باعث 30 نومبرتک لگائی گئی ہے