۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسمبلی ہال پہنچے تو لگی اراکین نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اجلاس میں شرکت کیلئے نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف ایوان پہنچے۔
لیگی رہنماؤں نے پارلیمنٹ پہنچنے پر نواز شریف کا ڈیسک بجاکر شاندار استقبال کیا۔نواز شریف نے ایوان میں ارکان اسمبلی سے ہاتھ ملایا جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کی نشست پر جا کر ان سے مصافحہ کیا