۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔شامی صدر احمد الشرع کی گذشتہ پیر کو امریکہ آمد اور وائٹ ہاؤس کا تاریخی دورہ عالمی توجہ کا مرکز بن گیا، کیونکہ یہ پہلا موقع تھا جب کسی شامی صدر نے وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔عالمی میڈیا نے دورے کی تمام تفصیلات کو نمایاں طور پر پیش کیا۔
صدر کے استقبال سے لے کر میڈیا سے گفتگو اور امریکی سرزمین پر مقیم شامی برادری سے ملاقات تک شامی صدر کے ہر ایونٹ کو بھرپور کوریج دی گئی۔اسی دوران ایک ویڈیو کلپ نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے شامی ہم منصب کو عطر تحفے میں دیتے اور اس کی خصوصیات بیان کرتے نظر آئے