۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔ملک میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے بعد پہلی کاز لسٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق آئندہ ہفتے وفاقی آئینی عدالت میں تین بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان (آج)پیر سے مقدمات سنیں گے اور جسٹس حسن اظہر رضوی بھی (آج)پیر سے مقدمات سنیں گے۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل دو رکنی بینچ بھی (آج)پیر سے مقدمات کی سماعت کرے گا