بی آئی ایس پی ہمیشہ کمزور لوگوں کیساتھ کھڑی ہے، سینیٹر روبینہ خالد

روبینہ خالد کے مطابق معاشرے میں برداشت، احترام اور ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔عالمی یوم برداشت و رواداری پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ معاشرے میں برداشت، احترام اور ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

عدم برداشت معاشرے کو کمزور کرتی ہے، رواداری مضبوط معاشرہ تشکیل دیتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی آئی ایس پی ہمیشہ کمزور طبقات کے ساتھ کھڑی ہے،محبت، احترام اور یکجہتی ہمارا اصول ہے انہوں نے کہاکہ محروم طبقوں کی مدد کے ساتھ معاشرتی برداشت بھی ہماری بنیادی اقدار میں ہے۔

بی آئی ایس پی کا مقصد صرف مالی مدد نہیں، بلکہ سماجی ہم آہنگی کا فروغ بھی ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہاکہ برداشت، ہم آہنگی اور احترام پر مبنی معاشرہ ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ عدم برداشت معاشرتی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، یومِ برداشت ہمیں نفرت، تقسیم اور شدت پسندی کے خاتمے کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اختلاف رائے کو برداشت کرنا جمہوری اقدار کی مضبوطی کی علامت ہے،قومی یکجہتی کے لیے برداشت اور رواداری کا فروغ ناگزیر ہے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.