فیض حمید کیلئے بشریٰ بی بی کام کرتی تھیں،خواجہ آصف

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق پی ٹی آئی والے عمران کو بہت عقلمند سمجھتے تھے جس کو ایک عورت نے بیچ ڈالا،بشریٰ بی بی سابق انٹیلی جنس سربراہ جنرل فیض حمید کیلئے کام کرتی تھیں، جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس کے خواب دیکھے ہوئے تھے وہ نہ بن سکے، عدلیہ آزاد ہونی چاہیے مگر ثاقب نثار اور اعجاز الاحسن والے انداز میں نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے اکانومسٹ کی خبر کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر فیض حمید اور جنرل باجوہ کے کنٹرول میں تھے۔ انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی کا سارا کچا چٹھا جنرل عاصم منیر نے عمران خان کو بطور آئی ایس آئی چیف لکھ کر دیا تھا جس پر عمران خان ناراص ہوئے اور جنرل عاصم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سنگین مذاق کیا گیا، طاقت کیلئے ایک خاتون کو لانچ کیا گیا، چار پانچ سال کی لوٹ مار ایک منصوبے کے تحت کی گئی،لوٹ مار کے پیسے سے بانی پی ٹی آئی کو حصہ ملتا تھا، باقی پیسہ باہر گیا۔

 

 

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں پلان کے تحت فیصلے ہوئے، پنجاب جیسے صوبے کے ساتھ سنگین مذاق ہوا، آکسفورڈ سے پڑھ کر بھی یہ سب کرنا افسوسناک ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عدلیہ کے تبادلوں پر نیا قانون دنیا کے مطابق ہے، جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس کے خواب دیکھے ہوئے تھے وہ نہ بن سکے، عدلیہ آزاد ہونی چاہیے مگر ثاقب نثار اور اعجاز الاحسن والے انداز میں نہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ فیض حمید عدالتوں اور بانی پی ٹی آئی دونوں کو کنٹرول کر رہے تھے، ملک کی کمانڈ جادو ٹونے کے حوالے کر دی گئی تھی، بشریٰ بی بی دشمن ملک کے ہاتھ لگ جاتیں تو سنگین خطرات پیدا ہوسکتے تھے۔ وزیر دفاع نے کہاکہ پی ٹی آئی والے عمران خان کو بہت عقلمند سمجھتے تھے جس کو ایک عورت نے بیچ ڈالا، لوٹ مار کے پیسے سے عمران خان کو ٹپ مل جاتی تھی باقی پیسہ گوگی باہر لے گئی، پیرنی کے پاس جو حصہ ہے وہ کہیں نا کہیں تو پڑا ہوگا

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.