ڈیرہ اسماعیل خان سیکیورٹی فورسزکی کارروائی10دہشتگردہلاک

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں فتنہ الخواج کے سرغنہ عالم محسود سمیت 10 دہشتگرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے کلاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، اس دوران 4 خارجی زخمی بھی ہوئے، ہلاک کئے گئے 4 خوارجیوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، خود کش جیکٹس، آئی ای ڈیز اور اسلحہ برآمد ہوا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ خارجی عالم محسود 2008 میں نواز کوٹ پوسٹ پر حملے میں ملوث تھا جبکہ بنوں جیل اور آرمی پوسٹ پر حملے میں بھی ملوث رہا ہے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.