عدالتی حکم کے باوجود عمرے جانے نہیں دیاگیا،شیخ رشیدٍ

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھے عدالت کے حکم کے باوجود عمرے پر نہیں جانے دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے بتایا کہ جسٹس صداقت علی خان کی عدالت میں ہتک عزت کی رٹ پٹیشن دائر کی، عدالت نے محکمہ پاسپورٹ، ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس 25 نومبر تک ملتوی کردیا ہے۔

آئینی مراحل کے تقاضے میرے وکیل سردار عبد الرازق نے پورے کئے ہیں۔انہوں کہا کہ جج نے کہا ایک شخص 17دفعہ وزیر رہا اور اسے عمرے سے روکا جارہا ہے، اگلے منگل فائنل رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جائیگی

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.