۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔قلعہ عبداللہ میں جرائم پیشہ افراد کے لیویز پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں پوسٹ انچارج شہید ہوگیا ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کے مطابق جرائم پیشہ افراد کوئٹہ چمن شاہراہ پر لوٹ مار کررہے تھے اس دوران وین چھیننے کی کوشش ناکام بنائی گئی تو ملزمان نے لیویزپوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں لیویز پوسٹ انچارج دفعدار سعد اللہ شہید ہوگئے۔ڈی سی نے بتایا کہ حملے کے بعد ملزمان اپنی ایک گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے جسے کو مقامی لوگوں نے آگ لگادی۔ڈی پی او قلعہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی قریبی پہاڑوں میں واقع پناہ گاہ کا محاصرہ کرلیاگیا ہے،ان کے سرغنہ فقیر محمد کی زندہ یا مردہ گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔
ڈی پی او کے مطابق سرغنہ فقیر محمد قتل کے 15مختلف واقعات میں لیویز اور پولیس کو مطلوب ہے۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں جاری آپریشن میں پولیس کی مدد کیلئے ایف سی کو طلب کرلیا گیا ہے۔ کوئٹہ چمن شاہراہ قلعہ عبداللہ میں قبرستان چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں انچارج شہید ہوگیا۔پولیس کے مطابق شہید ہونے والے چیک پوسٹ انچارج کی شناخت سعداللہ کے نام سے کی گئی۔واقعے کے خلاف قبائلی عوام نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ چمن شاہراہ ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کر دی۔دہشت گردوں کے حملے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا