۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور اور (ن)لیگ کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر مسائل کے حل کے لیے بات چیت پر آمادہ ہے۔ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب کے دوران ووٹنگ کا عمل پْرامن طریقے سے جاری رہی، حلقے میں کسی مخالف امیدوار یا کارکن کو نہیں روکا گیا اور نہ ہی کسی کو شکایت کا موقع ملا۔انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخاب میں ٹرن آؤٹ عموماً 25 سے 30 فیصد کے درمیان ہوتا ہے، پورے حلقے میں نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی اور نہ ہی کسی قسم کی رکاوٹ ڈالی گئی۔
بانی پی ٹی آئی سے متعلق بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ انہیں سیاست کرنے کے لیے لایا گیا، وہ سیاست دان نہیں تھے اور نہ ہی کبھی انہوں نے حقیقی سیاست کی، ان کے دورِ اقتدار میں صرف مخالفین پر مقدمات بنانے پر توجہ دی گئی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے میثاقِ پاکستان پر مذاکرات کی دعوت بھی دی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کسی سے بھی بات کرنے سے انکار کر دیا تھا، جمہوریت مکالمے سے آگے بڑھتی ہے لیکن انہوں نے ڈیڈ لاک پیدا کیا۔رانا ثنا اللّٰہ نے بتایا کہ دنیا نے ہی نہیں بھارت نے بھی تسلیم کیا کہ پاکستان نے اسے منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہاکہ حلقے میں ضمنی انتخاب کے باعث وزیراعظم مریم نواز کو ترقیاتی منصوبوں کے اعلان سے روک دیا گیا تھا، تاہم ان منصوبوں کی پلاننگ مکمل کی جاچکی ہے