۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے مطابق عوام نفرت اور انتشار کی سیاست سے تھک چکے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ ضمنی الیکشن نفرت اور انتشار کی سیاست کرنے والوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔
3 سال پہلے ملک دیوالیہ ہو رہا تھا، اب معیشت بحال ہے، وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو سفارتی میدان میں کامیابیاں مل رہی ہیں، دشمنوں کی نیندیں اْڑی ہوئی ہیں