۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔فیصل آباد میں سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کی سرِ عام بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کی ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق بیلٹ پیپر پر مہر ووٹنگ شیلڈ کے عقب میں جا کر لگانا لازمی ہے تاہم عابد شیر علی نے انتخابی عملے اور کئی افراد کی موجودگی میں شیر کے نشان پر مہر ثبت کی۔
جڑانوالا میں این اے 96 اور فیصل آباد کے حلقے پی پی 98 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی، ووٹرز کی بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کی وڈیوز وائرل ہو گئیں۔الیکشن کمشنر نے عملے کو ووٹر کو موبائل فون اندر نہ لے جانے اور ووٹ کی رازداری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی