کرسٹیانو رونالڈو کابائی سائیکل کک سے گول

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔عالمی شہرت یافتہ 40 سالہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ناقابلِ یقین انداز میں گول کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ روز سعودی پرو لیگ میں النصر اور الخلیج کے درمیان ہونے والے میچ میں اپنے کلب کیلئے بائی سائیکل کک سے گول کر کے اپنے پائیدار معیار کا ایک اور مظاہرہ کیا۔

ناقابلِ یقین انداز میں گول کر کے النصر کو الخلیج کے خلاف کامیابی سے ہمکنار کیا۔واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے پہلی بار ایسا ایکروبیٹک گول نہیں بلکہ وہ 7 سال پہلے یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ میں بھی اسی انداز میں گول کر چکے ہیں

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.