ن لیگ کی ضمنی الیکشن میں کامیابی قیادت پر اعتماکا ثبوت ہے،ماریہ طلال

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔رکن پنجاب اسمبلی ولیگی رہنماء ماریہ طلال نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کی کامیابی قیادت پر اعتماد کا ثبوت ہے۔جاری بیان میں چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی برائے لٹریسی اینڈ نان فارم بیسک ایجوکیشن نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ(ن)کی برتری اس بات کی واضح عکاسی ہے کہ عوام ووٹ صرف نعروں پر نہیں دیتے کام اور اعتماد پر دیتے ہیں۔

یہ وہ اعتماد ہے جو عوام نے نواز شریف کے وژن، منصوبوں اور ثبوتِ عمل پر کیا، ایک ایسا سفر جسے شہباز شریف اور مریم نواز نے محنت، لگن اور عملی قیادت کے ساتھ آگے بڑھایا۔ماریہ طلال نے کہا ہے کہ فیلڈ میں جا کر، عوام کے درمیان رہ کر، تسلسل کے ساتھ ترقیاتی کام کروانے اور نگرانی کرنے نے لوگوں کا یقین مضبوط کیا کہ یہ قیادت وعدے نہیں بلکہ عمل سے خدمت کرتی ہے، اسی خدمت نے آج کے نتیجے کو مسلم لیگ(ن)کے حق میں ایک تاریخی کامیابی بنایا ہے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.