۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست میں سب سے بڑی غلطی بائیکاٹ کی ہوتی ہے، آپ کسی عمل میں شریک ہی نہ ہوں اور دھاندلی کا الزام لگا دیں یہ غلط بات ہے،مثبت رویئے سے بہت سے مسائل حل ہو جاتے ہیں،پیپلز پارٹی ہماری اتحادی ہے، ہر موقع پر بھرپور ساتھ دیا،پیپلز پارٹی کو عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے دشمن کو دشمن کی زبان میں جواب دینا ضروری ہے،ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم سے ملکی مثبت تشخص اجاگر کرنا ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہاکہ مثبت رویئے سے بہت سے مسائل حل ہو جاتے ہیں، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز وقت کی ضرورت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ کے لئے حکومت اقدامات کر رہی ہے، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ارتقاء کا عمل جاری ہے، دنیا میں پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا ہے، ڈیجیٹل میڈیا نے معرکہ حق میں موثر کردار ادا کیا۔
اخبارات اور ٹیلی ویژن نے جس طرح اپنا مثبت کردار ادا کیا وہاں ڈیجیٹل میڈیا کا بھی موثر کردار رہا، ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے دشمن کو دشمن کی زبان میں جواب دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم سے ملکی مثبت تشخص اجاگر کرنا ہوگا، ڈیجیٹل میڈیا کا فیک نیوز کی روک تھام میں اہم کردار ہونا چاہیے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ ہمارا خواب ہے کہ ہمارا ڈیجیٹل پلیٹ فارم مزید مضبوط ہو۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی ہے، ہر موقع پر بھرپور ساتھ دیا،پیپلز پارٹی کو عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں مظفر گڑھ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آذربائیجان کی حکومت نے پاکستان سے ڈیجیٹل میڈیا کے شعبہ میں تربیت لینے کی بات کی،ڈی ایٹ ممالک کے وزراء نے ہمارے موقف کو تسلیم کیا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ سیاست میں دروازے کھلے رہتے ہیں،سیاست میں بات چیت اور مکالمے سے ہی معاملات آگے بڑھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیاست میں سب سے بڑی غلطی بائیکاٹ کی ہوتی ہے، یہ غلط ہے کہ جب آپ کسی عمل میں شریک ہی نہ ہوں اور دھاندلی کا الزام لگا دیں