گیس قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا پرانے ریٹس برقرار ہیں،اوگرا

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبر کے بعد وضاحت دیتے ہوئے کہاہے کہ گیس کی قیمتوں کے تعین سے متعلق غلط تاثر پیش کیا گیا ہے۔ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ گیس کی قیمتوں میں کسی قسم کی تبدیلی منظور نہیں کی گئی۔ترجمان اوگرا نے کہاکہ گیس ٹیرف میں اضافہ نہیں کیا، پرانے ریٹس برقرار ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان اوگرا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سوئی نادرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت میں 3 فیصد اور سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت میں 8 فیصد کمی تجویز کی گئی ہے۔

سوئی ناردرن کے لیے کمی کے بعد گیس کی قیمت 1804روپے 8 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1549 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تجویز کی گئی ہے۔بعدازاں خبر سامنے آئی کہ سوئی ناردرن کے لیے گیس کی قیمت 1852 روپے 80 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی۔سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت 1777روپے 2 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.