ن لیگ کو ووٹر کے بغیر الیکشن لڑنے کی عادت پڑ گئی،پرویزالٰہی

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی نے ایف آئی اے سینٹرل کورٹ لاہور میں پیشی کے بعد میڈیا کے سوالوں کے جواب میں کہا ہے کہ دراصل (ن) لیگ کو ووٹر کے بغیر الیکشن لڑنے کی عادت پڑ گئی ہے، الیکشن ووٹرز سے ہوتا ہے اگر بیس فیصد سے کم ووٹرز ہوں تو وہ الیکشن نہیں ہوتا، لوگوں نے اس ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں دو سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے

میری دعا ہے اور آپ بھی دعا کریں کہ وہ جلد باہر آ جائیں، ان کو کوئی گھبراہٹ نہیں ہے آپ کو بھی نہیں ہونی چاہئے، ہر جگہ مجھ پر کیسز ہیں، بار کونسلز کا الیکشن ہو رہا ہے وہاں بھی میری مصروفیت ہے۔ قبل ازیں ایف آئی اے سینٹرل کورٹ لاہور میں چودھری پرویزالٰہی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ چودھری پرویزالٰہی نے عدالت پیش ہوکر اپنی حاضری مکمل کروائی۔ ایف آئی اے کورٹ کے جج عارف خان نیازی نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے چودھری پرویزالٰہی کی بریت کے کیس میں مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.