بلوچستان، زلزلے کے جھٹکے شدت3.1گہرائی 10کلومیٹرریکارڈ

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔ بلوچستان کے ضلع سبی اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے باعث لوگ کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں باہر نکل آئے اور کئی گھنٹے کھلے آسمان تلے گزارے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ مرکز سبی سے 60 کلو میٹر دور شمال مشرق میں تھا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلہ سبی، ہرنائی اور دکی اضلاع کے درمیان پہاڑی پٹی میں آیا، کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور کئی گھنٹے کھلے آسمان تلے گزارے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع قلات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 3.0 اور گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز قلات کے قریب تھا

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.