عمران خان نے مذاکرات کااختیار محموداچکزئی،علامہ ناصر کودیاہے، بیرسٹر گوہر

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم نے مذاکرات میں بہت کوشش کی لیکن کچھ نہیں ہو سکا۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا اختیار بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر کو دیا ہے، اگر انہوں نے مجھ سے مذاکرات سے متعلق مشورہ مانگا تو میں ضرور دوں گا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کے ساتھ ہمارا الائنس ہے، تحریک تحفظ پاکستان کے ذریعے ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مولانا زیرک سیاستدان ہیں ان کو شامل کرنے کے لیے بہت کوشش کی، مولانا ہمارے پاس نہیں آئے، میرا نہیں خیال کہ اب وہ ہمارے پاس آئیں گے، مولانا اپوزیشن میں ہیں، ہم کوشش کریں گے ان کو آن بورڈ کریں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ہیں، آزاد عدلیہ چاہتے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا آخری کنویکشن 16 جنوری کو ہوا تھا، جوڈیشل پالیسی کے مطابق 35 دنوں میں فیصلہ ہونا چاہیے تھا، 10 ماہ سے زیادہ ہوگئے اب تک ان کا کیس نہیں لگ سکا۔

ترامیم میں ملک اور عوام کا فائدہ بتایا جائے، شاہد خاقان عباسی
۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اورسابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی پاکستان میں کرپشن کے حوالے سے رپورٹ لمحہ فکریہ ہے،حکومت نے کرپشن کو ختم کیا نہ ہی ملکی معیشت کے حالات بہتر کئے، قانون و آئین کی بالادستی کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، رپورٹ میں صرف وفاقی حکومت کے معاملات شامل ہیں اگر صوبائی حکومتوں کی صورتحال اس رپورٹ میں رکھی جاتی تو اس سے بہت زیادہ کرپشن سامنے آتی، ترامیم کے حق میں ووٹ ڈالنے والوں کو احساس ہے کہ اس کا ملک پر کیا اثر پڑے گا؟ ان ترامیم میں ملک اور عوام کا فائدہ بتایا جائے، اشرافیہ پالیسی کو کنٹرول کرتی ہے اور اس سے کرپشن کی جاتی ہے،ہیومن ڈیویلپمنٹ میں ہم 168ویں نمبر پر ہیں،ریفارمز نہیں کریں گے تو ملک میں گروتھ نہیں ہوگی، ملک میں عدل کا انصاف کا قانون کا نظام نہیں ہوگا تو ملکی معاشی طور پر کبھی ترقی نہیں کرسکے گا،رپورٹ میں عدلیہ پر بھی بہت سارے سوال اٹھائے گئے ہیں،ہمیں خام خیالی ہے کہ ملک بہت ترقی کررہا ہے یہ ایک خام خیال اور خوش فہمی ہے حقیقت اس کے برعکس ہے آئی ایم یف نے واضح کیا ہے کہ حکومت عوام کو ترقی کے حوالے سے جو اعداد و شماردے رہی ہے وہ حقیقت سے بہت دور ہیں

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.