۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف آف دی ڈیفنس فورسز کے عہدے کا باضابطہ نوٹی فکیشن جلد جاری ہوجائے گا،میرے اور آپ کیلئے پریشانی کی بات نہیں ہے، آج کل لگتا ہے میڈیا کے پاس کوئی خبر ہی نہیں ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ یہ سرکاری پراسس کا حصہ ہے، وزیراعظم ملک میں نہیں ہیں، وزیر اعظم آجائیں گے تو سب کچھ ہوجانا چاہیے، ہوسکتا ہے فائل ورک ہوچکا ہو۔
وزارت دفاع کو وزیراعظم ہاؤس سے کوآرڈی نیشن کے بعد نوٹی فکیشن جاری کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کو پہلے ہی تحفظ حاصل ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت کو نومبر 2027ء تک قانونی تحفظ حاصل ہے، نئی ترمیم کے بعد اکٹھی تعیناتی کا نوٹی فکیشن آئے گا۔نوٹی فکیشن کے اجرا میں تاخیر سے متعلق انہوں نے کہا کہ آج کل لگتا ہے میڈیا کے پاس کوئی خبر ہی نہیں ہے