اپوزیشن والے قیدی 804 کی رہائی کے نعرے کیساتھ ایوان سے چلے گئے، اسحق ڈار

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرادری کی جانب سے قومی کمیشن برائے حقوق اقلتیاں 2025 پر اٹھائے گئے اعتراضات دور کر دیئے گئے ہیں، ہمیں ہر چیز کو سیاست کی نذر نہیں کرنی چاہیے۔وہ منگل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کر رہے تھے۔ڈپٹی وزیراعظم نے کہا کہ ایک ایسا بل زیر غور تھاجودونوں ایوان پاس کر چکے تھے جب صدر مملکت کے پاس گیا تو وہاں پر اعتراضات کے ساتھ بل واپس آیا اور اس کے بعد دوبارہ یہ بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لا یا گیا۔

ایوان، وزرارتیں کچھ بھی نہیں ہمارا سب کچھ حضور پاک ؐ پر قربان ہے۔انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں جے یو آئی نے قومی کمیشن حقوق اقلتیاں بل2025 پر جو اعتراضات اٹھائے وہ دور کر دیئے گئے ہیں۔انہوں نے پیشکش کی کہ اگر کسی قانون کو بہتر کرنا ہے تو ہم اس کے لئے بھی تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتیں آنی جانی ہوتی ہیں،کسی کی وراثت نہیں ہوتیں، ہمیں ہر چیز کو سیاست کی نظر نہیں کرنی چاہیئے، یہاں آج بھی ناموس رسالت ؐ کا نعرہ لگایا گیا اور اپوزیشن والے قیدی 804 کی رہائی کے نعرے کے ساتھ ایوان سے چلے گئے،یہ روایت قوم دیکھ رہی

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.