۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے 2 کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 7 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ کارروائیاں میر علی اور سپن وام کے علاقوں میں کی گئیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو میر علی میں خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر فوری طور پر ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ اس دوران، سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
اسی روز سپن وام کے علاقے میں بھی سیکیورٹی فورسز نے ایک اور آپریشن کیا، جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔ اس کارروائی میں بھی دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ ان دہشت گردوں کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد گروپوں سے تعلق رکھتے تھے اور ان کا مقصد پاکستانی حدود میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنا تھا۔سیکیورٹی فورسز نے میر علی اور سپن وام میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ ان آپریشنز کا مقصد علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کو مکمل طور پر ختم کرنا اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے