آسٹریلیا، انگلینڈایشز کادوسرا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

۔۔اُستمان نیوز۔۔۔آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان مینز ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ (آج)جمعرات سے 8 دسمبر تک گابا،برسبین میں کھیلا جائیگا،جو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ ہوگا، میزبان آسٹریلوی ٹیم کو مہمان انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشیزسیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔کینگروز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مینز ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 4 سے 8 دسمبر تک گابا، برسبین میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کی ٹیم مایہ ناز آل راؤنڈر بین سٹوکس لیڈ کر رہے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں مایہ ناز آل راؤنڈر سٹیون سمتھ کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مینز ایشز سیریز کا 74 واں ایڈیشن ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان 73 ایشز سیریز ہوچکی ہیں جن میں سے 34 میں آسٹریلیا نے فتح حاصل کی جبکہ 32 سیریز انگلینڈ کے نام رہیں، ایشز سیریز بے نتیجہ رہیں۔یہ سیریز مجموعی طور پر 74ویں ایشز سیریز جو آسٹریلیا میں ہوگی۔دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ ایشز سیریز میں 2-2 سے برابر ہوگئی تھی،آسٹریلیا میں جاری 2025/26 کی ایشز سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ مینز ایشز سیریز کے شیڈول کے مطابق پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 4سے 8دسمبرگابا، برسبین میں کھیلا جائیگا،تیسرا میچ 17 سے 21دسمبرتک ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈمیں کھیلا جائے گا،چوتھا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن کرکٹ گراؤنڈ، میلبورن(ایم سی جی)میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 4سے 8 جنوری 2026 تک سڈنی کرکٹ گراؤنڈ، سڈنی میں کھیلا جائے گا

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.