ٹرمپ کا امریکی عدلیہ پر حملہ،8جج برطرف کردئیے

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔امریکی محکمہ انصاف نے نیویارک سٹی میں تعینات 8 امیگریشن ججوں کو برطرف کر دیا ہے۔اس فیصلے کی تصدیق امیگریشن ججز کی نمائندہ تنظیم نیشنل ایسوسی ایشن آف امیگریشن ججز(این اے آئی جے)نے کی ہے۔یہ تمام جج مین ہٹن میں 26 فیڈرل پلازا کی عمارت میں کام کرتے تھے، جہاں تارکینِ وطن کے قانونی اسٹیٹس سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوتی ہے۔

26 فیڈرل پلازا طویل عرصے سے ٹرمپ انتظامیہ کی سخت امیگریشن پالیسیوں کی علامت بنا ہوا ہے، جہاں مہینوں سے ماسک پہنے وفاقی اہلکار روزانہ کی بنیاد پر عدالت سے نکلنے والے تارکینِ وطن کو حراست میں لیتے رہے ہیں۔ایسے مناظر، جن میں مہاجر خاندان جدا ہوتے دکھائی دیے، عالمی سطح پر وائرل ہوتے رہتے ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹس اور (این اے آئی جے)کے مطابق ان ججوں کی برطرفی کی وجوہات واضح نہیں کی گئیں

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.