وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دیئے جانے کی کارروائی کا آغاز

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دیئے جانے کی کارروائی کا آغاز کردیاگیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عبداالحسناب محمد ذوالقرنین نے مقدمہ سرکار بنام محمد سہیل آفریدی جن کے خلاف پانچ اکتوبر 2024ء کو تھانہ نون میں مقدمہ در ج کیا گیا تھا اس کے حوالے سے تحریری احکامات چار دسمبر کوجاری کئے ہیں جس میں بتایاگیا ہے کہ عبدالقدیر انسپکٹر عدالت کے حضور درخواست کے ساتھ پیش ہوئے ہیں اور انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87کے تحت محمد سہیل آفریدی مینا خان آفریدی اوردیگر کے حوالے سے جو بیانات ریکارڈ کئے جانے تھے وہ ریکارڈ کرلئے گئے ہیں۔

عدالت کے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے اس حوالے سے حسب ضابطہ تعمیل کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کی گئی مگر ملزمان اپنی گرفتاری سے گریزاں ہیں ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بلا ضمانت عدم تعمیل ہوچکی ہے ملزمان کو بذریعہ اشتہار عدالت طلب کیاجائے اور اسے اشتہاری قراردیاجائے۔بیانات اور ان رپورٹس کی روشنی میں عدالت مطمئن ہے کہ ملزمان نے جان بوجھ کر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے اس لئے ان کے خلاف ضابطہ فوجداری 87کے تحت انہیں اشتہار قراردیا جائے اس کے لئے ان کی رہائش گاہ پر اور ساتھ ساتھ عدالت کے باہر نوٹس آویزاں کیا جائے اور اس حوالے سے قانون کے مطابق جوبھی معاملات ہیں ان کو پورا کیاجائے تیس دن کے بعد تک یہ احکامات موجود رہیں گئے۔ عدالتی احکاما ت پر وزیراعلیٰ کے پی کے خلاف اشتہار ی قرار دیئے جانے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.