۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔ ڈپٹی چیرمین سینیٹ سید ال ناصر نے ایوان بالا میں رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ قومی ہیروز اور اداروں کے خلاف ایوان میں کوئی بات نہیں ہوگی اور اگر کسی نے بھی قومی ہیروز کے خلاف بات کی تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔جمعرات کو سینیٹ اجلاس کے دوران ڈپٹی چیرمین سینیٹ سیدال ناصر نے کہاکہ ایوان کے تقدس کا خیا ل رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ایوان کے تقدس کی خاطر صدارت کرنے والا شخص کوئی بھی سخت حکم جاری کرسکتا ہے اور کسی بھی رکن کو معطل کرسکتا ہے انہوں نے کہاکہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حزب اختلاف کے کچھ ارکان مسلسل ایوان کی کاروائی میں خلل ڈالتے ہیں اور اس حوالے سے اپنے انتہائی اختیار کو بھی استعمال کرنا پڑے گا۔
18فروری کو ایک رولنگ دیا تھا اور یہ مطالبہ کیا تھا کہ اگر ہم انصاف اور قانون اور قواعد و ضوابط کی بات کرتے ہیں تو سب سے پہلے ایوان کے تقدس کا خیال رکھنا چاہیے انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کو بھی کہا تھا کہ اپنے اراکین کو قانون اور قواعد کے مطابق ہدایات جاری کریں انہوں نے کہاکہ ہماری سیاسی اور ذاتی تربیت ایسی ہوئی ہے کہ ہم دوسروں کو عزت دیتے ہیں اور اپنے لئے بھی عزت کی خواہش رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر ہم ملک کے قانون کو نہیں مانیں گے تو میں سختی سے دہراتا ہوں کہ اس ایوان اور اس کرسی کے تقدس کا خیال رکھنے کیلئے یہ عہدکرتا ہوں کہ پاکستان کے آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے جمہوری اور آئینی طریقے سے اس ایوان کو چلائیں گے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے اس حوالے سے پارلیمانی لیڈر کو خط بھی لکھوں گا۔
اب اس ایوان میں قومی ہیروز کے خلاف بات نہیں ہوگی جنہوں نے ایٹمی دھماکے کئے ہیں ان کے خلاف بات نہیں ہوگی اداروں کے خلاف بات نہیں ہوگی انہوں نے کہاکہ میں اس حوالے سے رولنگ اور وارننگ دے رہا ہوں کہ اس ایوان میں اداروں اور ملک کے خلاف کوئی بات نہیں ہوگی اس ایوان میں جمہوری حوالے سے قانون کے مطابق بات ہوگی اس ایوان میں شخصی باتیں اور شخصی محبتیں نہیں ہونگی انہوں نے کہاکہ 1973کے آئین پر دستخط کرنے والے تمام قومی ہیروز ہیں انہوں نے کہاکہ یہ اخری وارننگ ہے اس ایوان کو مٹھی بھر عناصر یرغمال نہیں بنا سکتے ہیں۔ایوان کی کاروائی جمعہ تک ملتوی کر دی گئی