اُستمان نیوز۔۔۔۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے اے این پی ضلع موسی خیل کے آرگنائزر اور پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے بانی رہنما خان میر لالا کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی طویل سیاسی جدوجہد قومی خدمات اور غیرمتزلزل عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ خان میر لالا نہ صرف ایک نظریاتی رہنما تھے بلکہ وہ پشتون قوم پرستی جمہوری سیاست اور باچاخان کے عدم تشدد کے فلسفے کے حقیقی پیروکار تھے خان میر لالا نے طالبعلمی کے زمانے سے ہی فکر باچا خان کو اپنا نصب العین بنایا اور عمر بھر اس پر ثابت قدم رہے سماجی سیاسی اور معاشی مشکلات کے باوجود انہوں نے حق و انصاف کی آواز بلند کرنے میں کبھی پس و پیش نہ کیا ان کی سیاسی وابستگی اصول پسندی اور عوام دوستی نے انہیں نہ صرف پارٹی کے اندر بلکہ وسیع حلقوں میں احترام و عزت کا مقام دلایا پارٹی رہنماں نے کہا کہ خان میر لالا نے پشتون ایس ایف کے بانی رہنما کے طور پر نوجوانوں کو سیاسی شعور دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
ہمیشہ نوجوان نسل کو اس بات کی تلقین کی کہ سیاست ذاتی مفاد کا نہیں بلکہ قوم و وطن کی خدمت کا ذریعہ ہے انہی اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے انہوں نے اپنی پوری زندگی پارٹی اور قوم کے لیے وقف کیے رکھی انہوں نے کہا کہ خان میر لالا کی رحلت سے عوامی نیشنل پارٹی ایک ایسے باوفا باکردار اور نظریاتی ساتھی سے محروم ہوگئی ہے جس کی کمی مدتوں محسوس کی جاتی رہے گی وہ ایسی شخصیت تھے جو مشکل سے مشکل حالات میں بھی پارٹی و قوم کے ساتھ کھڑے رہے کبھی مایوسی کا شکار اور نہ ہی مفادات کے تابع ہوئے اور ہمیشہ کارکنوں میں اعتماد اور جذبہ پیدا کرتے رہیرہنماں نے کہا کہ خان میر لالا کا کردار نئی نسل کے سیاسی کارکنوں کے لیے مشعلِ راہ ہے ان کی جدوجہد سادگی خلوص اور استقامت پشتون سیاسی تاریخ کا قابلِ فخر اثاثہ ہیں پارٹی قیادت نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو