چین پاکستان کا دوسرا گھر اور پاکستان بھی چین کا دوسرا گھر ہے، عطاء اللہ تارڑ

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا دوسرا گھر ہے اور پاکستان بھی چین کا دوسرا گھر ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور بے مثال دوستی وقت گزرنے کے ساتھ یہ دوستی مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ چین پاکستان اقتصادی تعلقات اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر چائنہ چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا دوسرا گھر ہے اور پاکستان بھی چین کا دوسرا گھر ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور بے مثال دوستی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ یہ دوستی مزید مضبوط ہو رہی ہے اور چین نے ہمیشہ پاکستان کی ہر مشکل گھڑی میں مکمل تعاون فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات “آئرن برادرز” جیسے ہیں، اور وقت نے ثابت کیا ہے کہ دونوں ممالک کا رشتہ نہ صرف جغرافیائی بلکہ دلوں کا بھی قریبی ہے۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عوامی رابطوں کے ذریعے چین کی ثقافت بھی پاکستان میں پروان چڑھ رہی ہے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

پاکستان کا عالمی کاربن کے اخراج میں حصہ صرف ایک فیصد سے بھی کم ہے، لیکن موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سب سے زیادہ پاکستان پر پڑ رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے دنیا کے 10 سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے اور اس حوالے سے چین کی مدد اور تعاون نے پاکستان کو بڑے چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں اہم مدد فراہم کی ہے۔ انہوں نے چین کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ہر مشکل میں قدم بہ قدم تعاون کیا ہے، اور دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری کے امکانات روشن ہیں

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.