اُستمان نیوز۔۔۔۔۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑنے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا احترام پاکستان کی قومی ترجیح ہے اور ریاست شہریوں کی آزادی، وقار اور برابری کے تحفظ کیلئے پوری طرح پرعزم ہے۔انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ دستورِ پاکستان اور عالمی انسانی حقوق کے اصول ملک کی سمت متعین کرتے ہیں اور یہی بنیادی رہنمائی ہمارے نظام، پالیسیوں اور فیصلوں کی بنیاد بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برابری، انصاف اور شمولیت ایک مضبوط اور پْرامن معاشرے کی بنیاد ہیں اور ہر شہری کو آزادی، احترام اور وقار کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہے۔
شہریوں کے حقوق کے تحفظ، فروغ اور آگاہی کیلئے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام عدل، مساوات اور احترامِ انسانیت کا درس دیتا ہے، جبکہ قائداعظم محمد علی جناح کا وڑن آج بھی ریاست کی اجتماعی سمت اور انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کیلئے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ، بین الاقوامی اداروں اور سول سوسائٹی کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے فروغ میں مشترکہ کاوشیں نہایت اہم ہیں۔ آئندہ نسلوں کیلئے منصفانہ، مساوی اور محفوظ پاکستان کی تشکیل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاکستان کو استقامت عطا فرمائے اور انسانی حقوق کے فروغ کے اس قومی مقصد کو کامیاب بنائے